حیدرآباد۔8۔مئی (اعتماد نیوز ) ریاست کی تقسیم کے عمل کے ختم ہونے کے لئے
اب صرف دو ہی ہفتے باقی رہ جانے کی وجہ سے سرکاری انتظامیہ کی جانب سے اس
عمل میں تیزی پیدا کردی گئی۔چنانچہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے
دفتر کی
تزئین کا کام تیزی سے جاری ہے۔ نیز سکرٹیریٹ میں الیکشن کمیشن چیف کے دفتر
کے علاوہ تمام دفاتر کو خالی کر دیا گیا۔ چنانچہ آج سرکاری انتظامیہ کے
ایک وفد نے اس بلاک میں دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔